ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیر زادے سید فاروق بی ایم جے منطقہ الشرقیہ دمام کے صدر اورمولوی تنویر جوشیدي جنرل سکریٹری منتخب

پیر زادے سید فاروق بی ایم جے منطقہ الشرقیہ دمام کے صدر اورمولوی تنویر جوشیدي جنرل سکریٹری منتخب

Wed, 02 Feb 2022 23:58:43    S.O. News Service

دمام 2 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ دمام کے لئے اس بار نئے عہدیداران کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں آیا جس میں صدر کے عہدہ پر جناب پیرزادے سید فاروق اور جنرل سکرٹری کے لئے جناب مولوی تنویر جوشیدي کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

جماعت کی طرف سے مقرر الیکشن کمشنر سرفراز جاکٹی نے بتایا کہ اگلے دو سالہ میعاد کے لئے ان دو عہدوں کے ساتھ ساتھ  نائب صدراول کیلئے جماعت کی تجربہ کار شخصیت جناب ارشد حسن کاڈلی کو ذمہ داری سونپی گئی، اسی طرح نائب صدر دوم کیلئے نوجوان عالم دین  مولوی عون گوائی منتخب ہوئے۔ جنرل سکریٹری کے بعد نائب سکریٹری کے طور پر مولوی شعور میگو ن اور معاون سکریٹری کے طور پر سرفراز جاکٹی منتخب ہوئے۔ خازن کیلئے قوم کی سرکردہ شخصیت جناب یونس قاضیا اور محاسب کے لئے ریاض جماعت کے سابق صدر جناب عبدالماجد يس۔يم کا انتخاب عمل میں آیا۔

نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ تمام عہدیداران کا انتخاب بالاتفاق رائے سے ہونے پر الیکشن کمشنر نے جماعت کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔


Share: